کپتان کا سیاسی مستقبل تاریک ، دھرنا خواب رہے گا‘طارق گل

جمعہ 27 مئی 2022 23:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی طارق گل نے کہا ہے کہ کپتان کا سیاسی مستقبل تاریک ہوچکا ہے اور اب وہ 12 Eویں کھلاڑی ہی رہیں گے، عمران خان کے لانگ مارچ میں عوام نے دلچسپی نہیں لی اور جلسہ بھی فلاپ شو تھا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عمرانی ٹولے کے آئی ایم ایف سے معاہدے کا نتیجہ ہے ، عام انتخابات میں پی ٹی آئی تانگہ پارٹی ثابت ہوگی کیونکہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کی غلامی میں باندھ رکھا تھا جس کو آئی ایم ایف کی غلامی سے نکالنے کیلئے متحدہ حکومت تگ و دو کرے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں