لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 اشتہاری ڈاکو ہلاک،

پولیس نے چاروں ملزمان کی لاشیں سرد خانے میں جمع کرادیں

جمعہ 2 جنوری 2015 14:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء) مناواں کے علاقے میں سی آئی اے پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں 4 اشتہاری ڈاکو ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر لاہور کے علاقے مناواں میں ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس کی نفری پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے ڈاکووں کی شناخت امجد، عثمان، شاکر اور عرفان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے چاروں ملزمان کی لاشیں سرد خانے میں جمع کرادیں ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمان قتل اور ڈکیتی سمیت انتہائی سنگین مقدمات میں مطلوب تھے اور چاروں 2008 میں پیشی پر جاتے ہوئے پولیس وین توڑ کر فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں