پی ٹی آئی کو مینارپاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پرسماعت کل تک ملتوی

منگل 21 مارچ 2023 15:02

پی ٹی آئی کو مینارپاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پرسماعت کل تک ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2023ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت کل (بدھ ) تک ملتوی کر دی ۔ عدالت عالیہ میں جسٹس راحیل کامران نے پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امیتاز کی درخواست پر سماعت کی ۔ڈپٹی کمشنر لاہور رافع حیدر عدالت کے روبرو پیش ہوئیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کی طرف سے جلسے کی اجازت سے متعلق دو درخواستیں موصول ہوئیں ہیں ، پی ٹی آئی نے پہلے 22مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت طلب کی ،پی ٹی آئی نے دوسری درخواست میں جلسہ 26مارچ کو کرنے کی اجازت طلب کی ہے ،پی ٹی آئی کی درخواست پر متعلقہ حکام سے میٹنگ کے بعد جلسے کی اجازت کے حوالے سے پی ٹی آئی کو آگاہ کردیں گے ۔عدالت نے ڈی سی کو زیر التوا درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کر دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں