حکومت رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد کو یقینی بنائے ‘ جے یو آئی

رمضان نشریات کے نام پر ہونے والی فحاشی و بے حیائی پروگرامات نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے

منگل 19 مارچ 2024 13:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) امیر جمعیت علما ئے اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ حکومت رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد کو یقینی بنائے،مسافروں کے نام پر کھلے ہوئے ہوٹلز کیخلا ف قانو نی کاروائی کی جائے اورانہیں سخت سزا دی جائے، رمضان نشریات کے نام پر ہونے والی فحاشی و بے حیائی پروگرامات نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید کہاکہ رمضان ٹرانسمیشن کے نام پر اسلامی اقدار کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں مقدس ماہ میں ٹرانسمیشن کے نام سے مخلوط محافل مضحکہ خیز حرکتیں اور پھر دینی شعائر کا مذاق عذاب خداوندی کو دعوت دینا ہے رمضان المبارک کی صحیح قدر کی جائے اور اس کے حقوق وآداب اور تقاضوں کو پورا کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں