لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے 67 سرکاری پراسیکیوٹرز کو جاری شوکاز نوٹسز پر عمل درآمد روک دیا

منگل 19 مارچ 2024 14:05

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے 67 سرکاری پراسیکیوٹرز کو جاری شوکاز نوٹسز پر عمل درآمد روک دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے 67 سرکاری پراسیکیوٹرز کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے کے خلاف دائر درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے سیکرٹری پراسیکیوشن کی جانب سے67 پراسیکیوٹرز کو جاری شوکاز نوٹسز پر عمل درآمد روک دیا ۔

(جاری ہے)

جسٹس علی باقر نجفی کی سر براہی میں دو رکنی بینچ نے پراسیکیوٹرز کی درخواست پر منگل کو عبوری حکم جاری کیا ہے۔سیکرٹری پراسیکیوشن نے مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں میں جمع نہ کروانے پر 67پراسیکیوٹرز کو شوکاز نوٹسز جاری کیے تھے جس پر پراسیکیوٹر نے شوکاز نوٹسز جاری کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں