یوم غزوہ بدر ،ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا یوم وصال منایا گیا

جمعرات 28 مارچ 2024 13:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء)ملک بھر میں یوم غزوہ بدر اور ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا یوم وصال منایا گیا ۔

(جاری ہے)

اس مناسبت سے مختلف دینی و مذہبی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے مساجد میں سیمینار اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ مقررین نے غزوہ بدر میں 313 صحابہ کرام کی بے مثال شجاعت و بہادری اور فتح و نصرت کے واقعات کو بیان کیا۔ ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے یوم وفات پر ان کے فضائل و مناقب ، سیرت و کردار اور اسلام کے لیے بے مثال خدمات پر روشنی ڈالی گئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں