ایل ڈی اے کا تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری،شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات مسمار و سر بمہر کر دیں،ترجمان

جمعرات 28 مارچ 2024 16:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے جمعرات کے روز غیرقانونی تعمیرات/قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی۔ایل ڈی اے شعبہ پرائیویٹ ہائوسنگ کے عملے نے نجی پرائیویٹ ہائوسنگ سکیم میں پارک کی جگہ پر قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی۔ترجمان کے مطابق ایل ڈی اے عملے نے نجی پرائیویٹ ہاسنگ سکیم میں علی الصبح آپریشن کر کے دو کنال جگہ واگزار کروا لی، آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر پرائیویٹ ہائوسنگ سکیمز اسد اللہ چیمہ نے کی۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے ٹائون پلاننگ ونگ کی ٹیموں نے گلبرگ، فیصل ٹان، پیکو روڈ اور ماڈل ٹان ایکسٹینشن میں آپریشن کر کے ایک درجن سے زائد غیرقانونی تعمیرات مسمار و سربمہر کر دیں، ایل ڈی اے عملے نے آپریشن کے دوران لبرٹی مارکیٹ گلبرگ تھری میں پلاٹ نمبر75سی ٹو پر غیرقانونی دکانیں مسمار کر دیںاس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں بھی غیرقانونی تعمیرات مسمار و سربمہر کر دی گئیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر شہر بھر میں غیرقانونی تعمیرات و غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں