امن و امان کے قیام کیلئے علماء ومشائخ کا کردارقابلِ ستائش ہے، سید علی ناصر رضوی

جمعرات 28 مارچ 2024 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ مستقل امن کے قیام کیلئے بین المسالک ہم آہنگی، مساوات اوررواداری کو فروغ دیناوقت کی اہم ضرورت ہے،امن و امان کے قیام کیلئے تمام مسالک کے علماء اور مشائخ کا کردارقابلِ ستائش ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دفتر میں امن کمیٹی ممبران سے ملاقات کے دوران کیا۔

وفد میں مکرم شاہ، رانا منان، علامہ شکیل الرحمان، حافظ زبیر احمد ورک ،عبدالوحید روپڑی ودیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز نے شرکاء کو 21رمضان المبارک کے حوالے سے پولیس کے سکیورٹی اقدامات بارے آگاہ کیا اور کہا کہ لاہور پولیس صوبائی دارالحکومت میں سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کر رہی ہے،امن کمیٹی وفد نے رمضان المبارک میں لاہور پولیس کے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ا من کی بحالی کیلئے علماء کرام ومشائخ کا بھی اہم کردار رہا ہے،محبت،رواداری،برداشت،مذہبی ہم آہنگی امن کے اہم ستون ہیں۔انہوں نے کہاکہ امن وامان برقرار رکھنے کیلئے لاہورپولیس کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں رکھے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں