تحریک انصاف کا مقصد ملک میں سیاسی انتشار پیدا کرنا ہی: چودھری سجاد نذیر

جمعہ 19 اپریل 2024 21:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی پنجاب کے چیف آرگنائزر چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ پہلے عکس بے نظیر آصفہ بھٹو زرداری کے تاریخی حلف اٹھانے کے موقع پر تحریک انصاف نے اسمبلی کے اندر شور شرابہ کیا اور پھر اس جماعت نے دوسری مرتبہ سویلین صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والے آصف علی زرداری کے خطاب کے دوران سپیکر کے ڈائس کا محاصرہ کیا اور صدر کا خطاب سننے کی بجائے شور شرابہ کر کے اسمبلی کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی، اس جماعت کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ ہے ملک میں سیاسی انتشار پیدا کرنا، نہ جانے اس جماعت کو کب سمجھ آئے گی کہ سیاست میں انتہا پسندی کی نہیں بلکہ ہوش مندی کی ضرورت ہوتی ہے جو اس جماعت کو چھو کر بھی نہیں گذری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں