عوام کا ملکی اداروں اور نظام سے اعتماد اٹھ چکا ہے : جے یو آئی

آج بلوچستان میں تاریخی جلسہ ہوگا ڈمی اور جعلی نمائندے عوام نہیں اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے ہی

جمعہ 19 اپریل 2024 22:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ عوام کا ملکی اداروں اور نظام سے اعتماد اٹھ چکا ہے،آج بلوچستان میں تاریخی جلسہ ہوگا ڈمی اور جعلی نمائندے عوام نہیں اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے ہیں،بلو چستان میں جے یو آئی کاہونیوالہ جلسہ عوامی مینڈ یٹ چوری کرنیوالوں کیخلاف ریفرنڈم ثا بت ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جمعیت اکابرین اور مخلص کارکنوں کی جماعت ہے، پچھلے کئی ادوار سے جمعیت علمائے اسلام کو اقتدار سے دور رکھا گیا ہے لیکن ہم کبھی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے،حالیہ الیکشن میں جے یو آئی کے ساتھ بری طرح دھاندلی ہوئی جس کے خلاف قائد جمعیت نے بھر پور تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میںآج بیس تاریخ کو پشین بلو چستان میں عوامی اسمبلی کے نام سے بہت بڑے عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں