ج*سیاسی پختگی پی ٹی آئی کے لوگوں کو چھو کر بھی نہیں گذری : میاں ایوب

ہفتہ 20 اپریل 2024 20:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایک مرتبہ پھر پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران ملک کی سب جماعتوں کو پاکستان کی خاطر ایک پیج پر آنے اور مفاہمت کی سیاست کو فروغ دینے کی بات کی لیکن افسوس سے کہنا پڑے گا کہ ان کی اس مفاہمت کی سیاست کی دعوت کے وقت انتشاری جماعت پی ٹی آئی نے شور شرابا شروع کردیا اور عملی طور پر دکھایا کہ سیاسی پختگی اس جماعت کے لوگوں کو چھو کر بھی نہیں گذری ہے۔

(جاری ہے)

جو انتشاری سیاست ان کا بانی کیا کرتا تھا وہی فسادی سیاست اس کے پیرو کار کررہے ہیں نہ جانے اس جماعت کو کب سمجھ آئے گی کہ ان کی انہی حرکتوں کی وجہ سے ملک سیاسی عدم استحکام کا شکار ہورہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں