پنجاب حکومت کاچوری شدہ گاڑیوں ،منشیات کی اسمگلنگ روکنے کیلئے بڑا فیصلہ

حکومت نے صوبائی بارڈر پر4ارب کی لاگت سے 14جوائنٹ چیک پوسٹیں بنانے کی منظوری دیدی

منگل 23 اپریل 2024 22:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) پنجاب حکومت نے چوری شدہ گاڑیوں ،منشیات کی سمگلنگ روکنے کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا ۔پنجاب حکومت نے صوبائی بارڈر پر4ارب کی لاگت سے 14جوائنٹ چیک پوسٹیں بنانے کی منظوری دیدی ۔ چیک پوسٹوں پر پولیس،رینجرز،فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں تعینات ہوں گی۔

(جاری ہے)

چیک پوسٹوں پر زراعت،کسٹم اور ایکسائز کی ٹیمیں بھی تعینات ہوں گی۔پنجاب ، خیبر پختوانخواہ بارڈرپر 8 اور پنجاب سندھ بارڈر پر 3مشترکہ ٹیمیں تعینات ہوں گی، اس کے علاوہ پنجاب بلوچستان بارڈر پر بھی 3مشترکہ ٹیمیں تعینات ہوں گی۔ اس کے علاوہ ڈرون سرویلنس، ٹیلی سکوپ اور سنائپرز ہھی تعینات کئے جائیں گے۔ مشترکہ چیک پوسٹیں اٹک خورد،خوشال گڑھ میں بنائی جائیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں