تندروں پر چھا پے مار نے سے معیشت بہتر نہیں ہو سکتی‘ فرخ جاوید مون

عوام کوریلیف دینے کے نام پر (ن) لیگی پنجاب حکومت کے تمام منصوبے نما ئشی اور فوٹو سیشن ہیں

بدھ 24 اپریل 2024 17:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے مرکزی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون نے کہاہے کہ تندروں پر چھا پے مار نے سے معیشت بہتر نہیں ہو سکتی، لنگر خانوںپر تنقید کرنے والے آ ج سستی روٹی کا ڈھونگ ر چا کرعوام کوبے وقو ف نہیں بنا سکتے،عوام کوریلیف دینے کے نام پر (ن) لیگی پنجاب حکومت کے تمام منصوبے نما ئشی اور فوٹو سیشن ہیں ۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصا ف کے فلاحی منصو بوں پر تنقید کرنیوالوں نے آ ج عوام کو مہنگائی او ر بیروزگاری کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے عوام باشعورہو چکی ہے اور عوام جا نتی ہے کہ جعلی اور دھاند لی سے بننے والی حکومت عوامی مسا ئل حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی ترجمان کو کے پی کے کی حکومت پر تنقید کرنے سے فر صت ملے تو وہ بتا ئیں کہ پنجاب حکومت عوام کیلئے کیا کردارادا کررہی ہی پنجاب حکومت کی کارکردگی سے عوام غا فل نہیں ہیں کیا یہ بات در ست نہیں کہ ہسپتالو ں میں مفت ادویات میسر نہیں تعلیمی سال کا آغاز ہو چکا مارکیٹوں سے کتا بیںغا ئب ہیں شہر بھر میں لگے فلٹر پلا نٹ پر گندا پانی عوام پینے پر مجبورہے ہر محکمے میں کرپشن اوررشوت کے بغیر کوئی کا م نہیں ہورہاہے اورصو بائی حکومت سب اچھا کے را گ آ لا پ رہی ہے پنجاب حکومت کی ترجمان دو سروںصو بو ں پر تنقید کرنے کی بجائے اپنے صو بے پر تو جہ دے اورعوام مسا ئل صر ف کیمروں کے سامنے نہیں بلکہ مسا ئل کے حقیقی حل کیلئے کردارادا کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں