پنجاب میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں بارش کا امکان 24 اپریل کی رات کو پنجاب میں مغربی ہوائیں داخل ہوں گی ،26 سے 28 اپریل جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں، ترجمان

بدھ 24 اپریل 2024 18:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) نے پنجاب میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ 24 اپریل کی رات کو پنجاب میں مغربی ہوائیں داخل ہوں گی جبکہ 26 سے 28 اپریل جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ 29 اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطا بق مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں بارش کا امکان ہے۔ادٴْھر محکمہ موسمیات نے چاغی، نوشکی، کیچ، قلات، تربت، پنجگور، گوادر، واشک، خضدار، خاران، کوئٹہ، زیارت اورگردونواح میں تیزہوائوں، آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہیگا۔

انہوںنے کہا کہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری، زیارت میں 6 ڈگری اور چمن میں کم سے کم درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی میں 23، تربت میں 22، نوکنڈی میں 20، بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میں 25 اور گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 24 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں