لاہور سمیت پنجاب کے پانچ بڑے شہروں میں ’’اپنی چھت اپنا گھر ‘‘ پراجیکٹ کی اصولی منظوری

بدھ 24 اپریل 2024 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں میں 519کنال اراضی پر اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی گئی۔کم آمد ن والے بے گھر لوگوں کی ہائوسنگ سکیم کیلئے پانچ شہروں میں سٹیٹ لینڈ کی نشاندہی کرلی گئی۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ماڈل گھروں کی تعمیر اور ماہانہ قسط پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گھروں کے نقشوں کیلئے پاکستان کونسل فار آرکیٹیکٹ اینڈ ٹائون پلانرزسے مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلی نے اپنی چھت اپنا گھرپراجیکٹ شہروں کے قریب لانچ کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی نے کم از کم لاگت میں بہترین گھرتیار کرنے کیلئے اقدامات کا حکم دیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید،وزیر اطلاعات وثقافت عظمی زاہد بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر،چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری ہاسنگ،سیکرٹری فنانس،کمشنر لاہور اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں