ایران کیساتھ معاہدوں سے پاکستان کی اکانومی بہتر ہو گی: ملک رشید

بدھ 24 اپریل 2024 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی کے راہنمائوں ملک رشید،کامران مجید،عاقب سرور پیا اور عمر اکبر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری جب بھی صدر مملکت بنتے ہیں تو ان کی سیاسی بصیرت کی وجہ سے اور اللہ پاک کے فضل و کرم سے پاکستان کے ان کی قیادت میں تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہو جاتے ہیں یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اپنی کرشماتی سیاست کی وجہ سے عالمی حکمرانوں کے دلوں پر بھی راج کرتے ہیں ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران جو اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے ہوئے ہیں ان سے یقینی طور پر پاکستان کی اکانومی کی صورت حال بہتر ہو گی اور معاشی اشارئیے بھی بہتری کی جانب بڑھیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں