پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں‘ رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش

لاہور ریجن میں 14، راولپنڈی میں 14، فیصل آباد میں 4،گوجرانوالہ میں ایک مقدمہ درج ہے‘رپورٹ

جمعرات 25 اپریل 2024 12:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر پر درج مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئی۔لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کی درج مقدمات کی تفصیلات کے لئے دائر درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن نے مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رہنما پی ٹی آئی کیخلاف لاہور ریجن میں 14، راولپنڈی میں 14، فیصل آباد میں 4اور گوجرانوالہ میں ایک مقدمہ درج ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن میں حماد اظہر پر ایک مقدمہ درج ہے۔یاد رہے کہ حماد اظہر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کئے گئے، عدالت درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا موقع فراہم کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں