ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مستفید افراد کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ای وائوچر کی تاریخ ساز تقریب کا انعقاد

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ۔۔پنجاب میں مستفید افرادکے لیے فیملی پلاننگ ای واؤچر کا سکیل اپ ہے ‘ ڈی جی ثمن رائے

جمعرات 25 اپریل 2024 18:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) پنجاب پاپولیشن انویشن فنڈ، محکمہ بہبودِ آبادی پنجاب ،پی آر ایس پی،ریڈ،ہینڈ اور ٹی سی آئی گرین سٹار کے تعاون سے لاہور میں سماجی روئیوں میں تبدیلی کی مربوط پالیسی کی تشکیل اور خاندانی منصوبہ بندی کے واوچرز کے سلسلہ میں مقامی ہوٹل میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے افراد کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ای وائوچر کی تاریخ ساز تقریب کا انعقادہوا ۔

تقریب میں پاپولیشن انویشن فنڈ،محکمہ بہبودِ آبادی کے اعلیٰ عہدِ داران سیکر ٹری پا پو لیشن سلمان اعجاز، سی ای او پی پی آئی ایف و ڈی جی ثمن رائے، چئیر مین پی پی آئی ایف ڈاکٹر اعجاز نبی،جنرل مینجر گرانٹ آمنہ اکشید،چئیر پرسن پروگرام یاسمین قاضی،ایڈیشنل سیکر ٹری ٹیکنیکل نائیلہ الطاف،سی ای او گرین سٹار ڈاکٹر سید عزیزالرب نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس ایونٹ کا مقصد ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مستحق جوڑوں تک خاندانی منصوبہ بندی کی مفت معلومات اور خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے لوگوں کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تعاون سے ایک ای واؤچر سکیم متعارف کروائی گئی ہے، جو اس کے مستفید ہونے والوں میں خاندانی منصوبہ بندی کے طریقوں کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرے گی ۔

پراجیکٹ پارٹنرز، بشمول BISP، پی پی آئی ایف،پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب، پاپولیشن کونسل، انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی، اور ترقیاتی حکمت عملی، خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کی فراہمی کے لیے ایک پائیدار ماڈل بنانے کے لیے اپنی مہارت کا پیش خیمہ ہیں۔تقریب سے سیکر ٹری پا پو لیشن سلمان اعجازنے پبلک پرائیوٹ شرکت داری کو فروغ دینے اور نوجوانوں میں تولیدی صحت ، اس کے تقاضوں کو سمجھنے، اور اس کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر کا مل کر اگر جامع انداز میں خاندانی منصوبہ بندی کے فروغ اور اس کے متعلق طے کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ معاشرتی تقاضے تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں۔

ٹیکنالوجی میں جدت اور فروغ کے ساتھ معلومات تک رسائی اب نسبتاً آسان ہے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں میں درست اور کار آمد معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور کمیونیکیشن کے ذریعے نوجوانوں کے روئیوں میں تبدیلی لائی جائے۔ اس سلسلے میں معاشرے پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ تولیدی صحت جیسے موضوع پر بات چیت کو آسان بنائے اور اسے زندگی کی اہم ضرورت سمجھا جائے۔

نوجوانوں میں تولیدی صحت کی معلومات اور خدمات تک رسائی میں پیش آنے والی مشکلات کے تدارک کے لیے حل اور اس سلسلے میں پبلک پرائیوٹ شرکت داری کی اہمیت اور ضرورت وقت کا اہم تقاضا ہے۔ سی ای او پی پی آئی ایف و ڈی جی پاپولیشن ثمن رائے نے اپنے خطا ب میں کہا کہ ضلع رحیم یار خان میں معاشی طور پر پسماندہ افراد کو بااختیار بنانے کی جانب ایک تاریخی قدم اٹھایا گیا ہے، پنجاب پاپولیشن انوویشن فنڈ (PPIF) نے مختلف شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایک اختراعی ماڈل کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد رحیم یار خان میں خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات میں انقلاب لانا ہے۔

پی پی آئی ایف نے ایک الیکٹرانک واؤچر سسٹم متعارف کرایا ہے۔ الیکٹرانک واؤچر پروگرام ہے جو مالی مجبوریوں سے بالاتر ہے، جس سے پسماندہ کمیونٹیز کو خاندانی منصوبہ بندی کی اہم خدمات، بشمول ٹرانسپورٹیشن تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔ سوشل سیفٹی نیٹ پروگراموں کے ساتھ آبادی کے پروگراموں کے انضمام پر زور دیتی ہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تعاون سے ایک واؤچر سکیم متعارف کروائی گئی ہے، جو اس کے مستفید ہونے والوں میں خاندانی منصوبہ بندی کے طریقوں کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

رحیم یار خان میں بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے افراد کے ساتھ الیکٹرونک واؤچر پروگرام، خاص طور پر پسماندہ کمیونٹیز میں خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کی ضرورت کو پورا کرنے میںمعاون ثابت ہو گی۔ اس پروگرام کا مقصد شرح پیدائش کو کم کرنا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں