وویمن آن ویل پراجیکٹ کے تحت خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی فری تربیت دی جا رہی ہے،ایس پی ملک اکرام

جمعرات 25 اپریل 2024 18:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) سٹی ٹریفک پولیس نے خواتین کو بااختیار اور خود اعتماد بنانے کا مشن جاری رکھا ہوا ہے،معاشرتی اور سماجی ترقی کیلئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا کرداربہت اہمیت کا حامل ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کی ہدایت پر ایس پی ملک اکرام نے پاس آئوٹ ہونے والی خواتین میں اسناد تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ آبشار ڈرائیونگ سکول کے پہلے ڈرائیونگ بیج میں 35 سے زائد خواتین نے شرکت کی جبکہ مجموعی طور پر 100 سے زائد خواتین کو کار،موٹرسائیکل اور سکوٹی چلانے کی تربیت دی جاچکی ہے،ڈرائیونگ کورس میں خواتین کو الیکٹریکل و مکینیکل ورک بارے بھی تفصیلی بتایا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ سکول میں وویمن ٹو وویمن سروس فراہم کی جارہی ہے اور خواتین کیلئے رائیڈ فار چینج پروگرام بھی جاری ہے،مختلف یونیورسٹیوں،کالجز میں سکوٹی ٹریننگ کا آغاز کیا جا چکا ہے،وویمن آن ویلز پراجیکٹ کے تحت کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی ڈرائیونگ کیمپس لگائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وویمن آن ویل پراجیکٹ کے تحت خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی فری تربیت دی جا رہی ہے،خواتین بااختیار ہونگی تومعاشرے میں واضح تبدیلی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں