]پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ /ٹی ٹوینٹی کرکٹ میچ

uڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی قذافی اسٹیڈیم آمد ٓدورانِ چیکنگ شائقین کرکٹ سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں،ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران

جمعرات 25 اپریل 2024 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموںکے مابین کھیلے جانے والے چوتھے ٹی ٹوینٹی میچ کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے ٹیموں کی موومنٹ سے قبل قذافی اسٹیڈیم کے اطراف اورروٹس پرسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ محمد فیصل کامران نے ڈیوٹی پر موجود افسران وجوانوں سے ملاقات کی اور انہیں سکیورٹی بارے ضروری ہدایات دیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ اسٹیڈیم میں داخلے سے قبل ہر فرد کی تلاشی یقینی بنائی جائے۔دورانِ چیکنگ شائقین کرکٹ سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں