Iصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان

ش*وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ اور روٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس eآن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کا حکم

جمعرات 25 اپریل 2024 20:45

ض لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے ٹرانسپوٹرز کے فٹنس سرٹیفیکٹ آن لائن نہ ہونے اور روٹ پرمٹس کی تجدید میں تاخیر کی شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔ صوبائی وزیر نے آن لائن سروس کو بغیر کسی رکاوٹ کے بحال رکھنے اور ٹرانسپوٹرز کے دیگر تمام مسائل کے فوری حل کیلئے بھی متعلقہ افسران کو ہدایات دیں۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپوٹرز کو جس حد تک ممکن ہوا جلد اور بہتر سروسز فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اپنی ذمہ داریوں میں غفلت برتنے والے ملازمین اور افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ فٹنس سرٹیفیکٹ اور روٹ پرمٹ ٹرانسپوٹرز کا حق ہے جس میں تاخیر برتنے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے وزارت کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلے ہی ہفتے میں ٹرانسپوٹ یونین کے عہدیداران سے خصوصی ملاقات کر کے ان کی تجاویز اور شکایات پر متعدد ہدایات دے رکھی ہیں۔

انشاء اللہ جلد ٹرانسپوٹرز کی شکایات دور کر دی جائیں گی اور اس سلسلہ میں ٹرانسپوٹرز کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ ان سے ملاقات کر کے ان کی نہ صرف شکایات کا ازالہ کیا جائیگا بلکہ جو سہولت اور اقدامات بھی ہماری حکومت عوام کی فلاح کیلیے اٹھا سکی اس میں دیر نہ کریگی۔ گزستہ روز ٹرانسپورٹرز نے آن لائن سسٹم کے غیر فعال ہونے کی شکایت کی تھی جس پر وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے فوری نوٹس لیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں