پنجاب میں 29 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش و ژالہ باری کاامکان ہے ،ترجمان پی ڈی ایم اے

جمعہ 26 اپریل 2024 13:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) پنجاب میں 29 اپریل تک اور جنوبی پنجاب کے اضلاع میں 27 اور 28اپریل کو بارش ااور ژالہ باری کاامکان ہے ۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مری، گلیات، راولپنڈی ، اٹک، جہلم ،چکوال ، منڈی بہاالدین، گوجرانولا، گجرات جبکہ حافظ آباد، سیالکوٹ ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ ، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ، خوشاب ، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں بھی بارش کا امکان ہے نیز بیشتر اضلاع میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے موسمی صورتحال کے پیش نظرضلعی انتظامیہ،محکمہ صحت ،آبپاشی ، تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ، لائیو سٹاک،انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ،واسا ،پنجاب پولس اور سول ڈیفنس کوالرٹ جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایات جاری کی ہیں کہ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے،شہری بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں،آسمانی بجلی سے بچائو کے لئے محفوظ مقامات پر رہیں، کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں،بچوں کو نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں،شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑی آہستہ چلائیں اور ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 یا متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں