غلط پالیسیوں نے ملک کو سیاسی و معاشی بحران پر پہنچادیا ‘ جے یو آئی

جے یو آئی کا وا ضح مو قف ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی حکومت کی تر جیح ملک کو بحرانوں سے نکالنا نہیں ہے

اتوار 28 اپریل 2024 11:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) امیر جمعیت علما ئے اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہغلط پالیسیوں نے ملک کو سیاسی و معاشی بحران پر پہنچادیا، حکومت اسٹیبلشمنٹ کی پیدوار ہے یہ عوامی مسا ئل حل کرنے کی بجائے مزید مسا ئل پیدا کررہے ہیں،جے یو آئی کا وا ضح مو قف ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی حکومت کی تر جیح ملک کو بحرانوں سے نکالنا نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ملک کی بد قسمتی ہے جنہیں عوام نے منتخب نہیں کیا وہ اسٹیبلشمنٹ کے کند ھو ں پر بیٹھ کرملک کے حکمران بن بیٹھے ہیں جے یو آئی کی موجودہ نا جا ئزحکومت کیخلا ف تحریک مرحلہ وار جاری ہے بلو چستا ن کے بعد سند ھ کی د ھر تی پر جے یوآئی کا جلسہ اسٹیبلشمنٹ کی حکومت کیخلا ف عوامی ریفرنڈم ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں