سڑکیں بحال پنجاب خوشحال منصوبہ روڈ انفراسٹرکچر کے حوالے سے انقلاب برپا کرے گا،صوبائی وزیر صہیب احمد بھرتھ

پیر 29 اپریل 2024 23:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت سٹرکوں کی بحالی و بہتری کے حوالے سے کہا کہ اہلیان لاہور و قصور کے لئے شاہراہوں کی تعمیر و صوبہ کی ترقی کا مشن جاری ہے۔لاہور تا قصور دو رویہ سڑک کو مکمل کر دیا گیاہے،ڈرین کی تعمیر کا کام جاری ہے ۔

انہوں نے واسا حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ واسا ڈرین بنانے کے کام کو جلد مکمل کرے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 33 کلومیٹر لمبی شاہراہ پر 7744 ملین روپے لاگت آچکی ہے، دورویہ سڑک کا14 کلومیٹرحصہ لاہور جبکہ 19کلومیٹر کا حصہ قصور میں ہے، دو رویہ شاہراہ کی بدولت عوام کو سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہناتھا کہ شاہراہ کے اردگرد پودے لگا کر خوبصورتی و موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ کے حل کی جانب قدم اٹھایا گیاہے،سڑکیں بحال پنجاب خوشحال منصوبہ روڑ انفراسٹرکچر کے حوالے سے انقلاب برپا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہیں، کے پی کے کی حکومت لڑنے اور الزامات کی سیاست کی بجائے عوام کی خدمت کرے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں