سود کا خاتمہ،حکومت کی اسلامی،آئینی، قانونی اوراخلاقی ذمہ داری ہے۔سید عرفان احمد شاہ

منگل 30 اپریل 2024 20:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) مالیاتی نظام سے سود کے خاتمے تک مضبوط معیشت کاخواب پورا ہونا ممکن نہیں۔سودی نظام کومکمل ختم کرکے معیشت کی بحالی کے بغیر ملک ترقی اور عوام خوشحال نہیں ہوسکتے۔سید عرفان احمد۔سودی قرضوں کی دلدل میں پھنسی بدحال معیشت سے ملک تنزلی اور عوام غربت کی چکی میں پسنے پر مجبور ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہاروحانی پیشواء سید عرفان احمدشاہ نے ترجمان مر کزی پریس کلب کاہنہ سجاد علی شاکر سے گفتگو کے دوران کیا۔

یاد رہے روحانی پیشواء سید عرفان احمدشاہ المعروف نانگا مست مدینہ سے عمرہ کی سعادت حاصل کر کے یکم مئی دن ساڑھے نو بجے لاہور ائیر پورٹ پہنچیں گے،جنہیں فیملی ممبران سمیت عقیدت مندوں اور احباب کی بڑی تعداد ائیر پورٹ سے رسیو کرے گی۔انکا مزید کہنا تھا کہ سود کا خاتمہ،حکومت کی اسلامی۔آئینی۔قانونی اوراخلاقی ذمہ داری ہے جسے وہ پورا کرنے میں آج تک کی تمام حکومتیں بری ناکام رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں