حکمران خاندان کے پاس عوام کو دینے کیلئے پانامہ لیکس تو کبھی دبئی لیکس ہیں،یاسمین راشد

جمعہ 17 مئی 2024 22:09

حکمران خاندان کے پاس عوام کو دینے کیلئے پانامہ لیکس تو کبھی دبئی لیکس ہیں،یاسمین راشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنمائ یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ حکمران خاندان کے پاس عوام کو دینے کیلئے پانامہ لیکس تو کبھی دبئی لیکس ہیں،بانی پی ٹی آئی نے تو اپنے گھر کی رسیدیں بھی عدالت میں دی تھیں کیا یہ لوگ اپنے 12 ارب ڈالر کی رسیدیں دے سکتے ہیں ۔رہنمائ پی ٹی آئی یاسمین راشد نے جیل سے لکھے گئے خط میں دبئی لیکس پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ آپ اس ملک کے ہمدرد ہیں تو آپ کی جائیدادیں ملک سے باہر کیوں ہیں ۔

یہ لوگ عہدے اس ملک میں انجوئے کرتے ہیں، پیسہ ملک سے باہر انویسٹ کرتے ہیں۔ لیڈر اس ملک کے بنتے ہیں اور حکمرانی یہاں کرتے ہیںاور لوٹا گیا پیسہ باہر بھجوا دیتے ہیں۔رہنمائ پی ٹی آئی نے اپنے خط میں سابق وزیر اعظم کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تو اپنا سب کچھ ملک میں لے کر آئے کچھ باہر نہیں ہے۔

(جاری ہے)

یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ سوال یہ ہے کہ یہ پیسہ کب، کیسے، اور کیوں اس ملک سے باہر گیا سوال یہ ہے سرکاری ملازمین کے پاس دبئی میں جائیدادوں کیلئے پیسہ کہاں سے آیا آپ کا پیسہ ملک سے باہر ہے۔

دنیا کو کس منہ سے یہاں انویسٹ کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔ حکمران خاندان 1 ارب ڈالر کیلئے کشکول لئے پھرتے ہیں۔ اپنا 12 ارب ڈالر دبئی میں انویسٹ کیاہے۔واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی لاہور نے اشتعال انگیز تقریر اور جلا? گھیرا? کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنمائ یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی ضمانتیں منظور کرلیں۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔

عدالت نے یاسمین راشد کو 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔تھانہ سرور روڑ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنماوں اور کارکنان کو کور کمانڈر ہاوس پر مبینہ حملے کے الزام میں دہشت گردی اور دیگر الزامات کے تحت سرور روڈ پولیس میں درج ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں