لاہورہائیکورٹ، پنجاب کابینہ کے گندم سے متعلق فیصلے پر عدالت کو آگاہ کرنے کی ہدایت

منگل 30 اپریل 2024 20:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی خریداری اور باردانہ سے متعلق دائر درخواست پر پنجاب کابینہ کے گندم سے متعلق فیصلے پر عدالت کو آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی۔جسٹس شاہد کریم نے ایڈوکیٹ فرحت منظور کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے 3900 روپے فی من گندم خریداری کیلئے پالیسی جاری کی اورکسانوں کو بروقت باردانہ فراہم نہیں کیا جارہا۔

حکومت نے 22اپریل سے کسانوں سے گندم خریداری شروع کرنا تھی۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت حکومت کو فوری سرکاری ریٹ پر کسانوں سے گندم خریدنے کا حکم دے اور عدالت کسانوں کو باردانہ فراہم کرنے کا حکم دے، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالت حکومت کے پالیسی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرے گی ۔پنجاب حکومت کا وکیل پالیسی سے متعلق کابینہ کے فیصلے سے متعلق عدالت کو آگاہ کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں