لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ
یہ قدم بہترین نتائج کا حامل اور سرمایہ کاروں کے لیے بہت بڑی سہولت ہے‘ کاشف انور
منگل 30 اپریل 2024 22:41
(جاری ہے)
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے بزنس فیسیلیٹیشن سنٹرجیسا اہم قدم اٹھانے پر پنجاب حکومت کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کے تحت صوبائی اور وفاقی محکموں کی خدمات کو ایک ہی چھت کے نیچے یکجا کرنا تاجر برادری کے لیے بہت بڑا ریلیف ہے کیونکہ اس سے ان کے سرمائے اور وقت کی بچت ہوگی۔لاہور چیمبر کے صدر نے پنجاب انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی انتھک کوششوں اور تاجر برادری کے بے مثال تعاون کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ون ونڈو آپریشن کاروباری عمل کو آسان اور صوبے میں کاروباری ماحول کو بہتر بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو اب مختلف سرکاری اداروں کی خدمات ایک ہی چھت تلے میسر آگئی ہیں۔ کاشف انور نے کہا کہ لاہور اور دیگر چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کافی عرصے سے یہ مطالبہ کر رہا تھا کہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ون ونڈو آپریشن ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ون ونڈو آپریشن نہ صرف غیر ملکیوں کی حوصلہ افزائی کرے گا بلکہ مقامی تاجروں کو بھی نئے منصوبوں میں سرمایہ لگانے کی ترغیب دے گا۔لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ سٹڈیز سے معلوم ہوا ہے کہ ان ممالک میں رجسٹرڈ کاروبار بڑھ رہے ہیں جہاں ون ونڈو سہولیات قائم ہیں۔کاشف انور نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک کا پہلا چیمبر ہے جس نے اپنے ممبران کے لیے ون ونڈو آپریشن شروع کیا ہے اور بہت سے وفاقی اور صوبائی محکمے ایک ہی چھت کے نیچے اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے ہر کاروباری شخص سے بزنس فسیلیٹیشن سنٹرکو وزٹ کرنے کی استدعا کی تاکہ عوام الناس کو ان سہولیات سے آگاہی ہوسکے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہور،مطالبات کی منظوری کیلئے ٹیچنگ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز سراپا احتجاج
نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پیشی پر جاتے ہوئے شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
پرائیویٹ ،لیسکو کے خراب ٹرانسفارمر کو نجی کمپنی سے مرمت نہیں کروایا جاسکتا: سی ای لیسکو
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورپولیس ملازمین کے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کے لئے پرعزم
انتخابی عذرداریوں کاکیس،اضافی الیکشن ٹربیونلز کیلئے درخواست پر وفاقی حکومت ،الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری
علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے تاجروں اور صنعتکاروں کی غیر رسمی ملاقات،پالیسی سازی میں مشاورت پر اتفاق
خرم نواز گنڈاپور کی آقا علی اصغر موغاری سے ملاقات ،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کے جاں بحق ..
وزیر اعلی مریم نواز کی زیر صدارت کا بینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس
وزیر اعلی مریم نواز کا فیصل آباد میں چھ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس، ملزم گرفتار
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ایل ڈی اے ایونیوون میں ماڈل سنٹر پارک کا افتتاح کر دیا
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہائوسنگ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق اجلاس
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عمران خان نے اپنی حکومت خود گرائی ، گارنٹی سے کہتا ہوں اسمبلی نہ چھوڑتے تو آج وزیراعظم ہوتے، علامہ طاہراشرفی
-
لاپتہ افرادکمیشن کی رپورٹ تیار‘ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی،دانیال چوہدری
-
آئی ایم ایف سفارش،ادویات پر بھی 18 فیصد جی ایس ٹی نافذ کرنے کا فیصلہ
-
راؤف حسن پر حملے کا واقعہ جتنا افسوسناک ہے اتنا ہی ضروری اس کی تحقیقات کی جائیں
-
عوام کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا اندیشہ،وزیر اعلیٰ مریم نوازنے پرائیویٹ سیکٹر ہائیڈرو پاورپراجیکٹس کیلئے واٹر چارجزمیں اضافے کی تجویز مسترد کر دی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی’’ اپنی چھت …اپنا گھر‘‘پراجیکٹ کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت
-
اعلی عدالتوں کے ججوں کی دوہری شہریت ختم کرنے کیلئے بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ جمع
-
پاکستان جرمنی کو یورپ میں اپنا ایک اہم شراکت دارتصور کرتا ہے‘ وزیراعظم
-
سعودی عرب سے پاکستانی نرسوں کو ڈی پورٹ کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت
-
ٹیریان وائٹ کیس، عمران خان کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا میئو ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری کا دورہ
-
ن لیگ، پیپلزپارٹی کرپشن کی داستانیں مغربی ممالک کے نصابی کتب میں پڑھائی جا رہی ہیں