مولانا فضل الرحمان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

منگل 30 اپریل 2024 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان یک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان جے یو آئی پنجاب حافظ غضنفر عزیز کے مطابق مولانا فضل الرحمان (آج)بدھ کو ایوان اقبال لاہور میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کریں گے،پنجاب قومی فلسطین کانفرنس سے دیگر مذہبی جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے۔حافظ غضنفر عزیز کے مطابق کانفرنس سے خطاب کے بعد آج بدھ کی شام مولانا فضل الرحمان لاہور سے کراچی روانہ ہوں گے۔ترجمان جے یو آئی پنجاب نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان 2 مئی کو کراچی میں "سندھ عوامی اسمبلی" سے خطاب کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں