پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترامیم کے معاملے پر 12 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل

سپیکر ملک احمد خان کمیٹی کے کنوینئر ہونگے ،وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان ،اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کمیٹی ممبرز مقرر کمیٹی قومی اسمبلی کے رولز کی طرز پر پنجاب اسمبلی رولز میں ترامیم کیلئے سفارشات تیار کر کے تین ماہ میں رپورٹ ایوان میں پیش کریگی

بدھ 1 مئی 2024 18:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترامیم کے معاملے پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے 12 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کردی۔نوٹیفکیشن کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے جبکہ وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان اور اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کو کمیٹی ممبرز مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اراکین اسمبلی سمیع اللہ خان، رانا آفتاب احمد خان، عثمان لغاری اور افتخار چھچھر کمیٹی ممبرز ہوں گے، سردار اویس دریشک، سارہ احمد، آمنہ حسن ، جنید افضل ساہی اور سردار محمد علی خان کو بھی ممبر مقرر کیا گیا ہے۔کمیٹی قومی اسمبلی کے رولز کی طرز پر پنجاب اسمبلی رولز میں ترامیم کے لئے سفارشات تیار کر کے تین ماہ میں اپنی رپورٹ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پیش کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں