کسان رل گیااور سستاآٹا کرنے کاکریڈٹ لینے کے دعوے کئے جا رہے ہیں،گورنر پنجاب

پنجاب میں کسانوں کے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے، گندم سکینڈل پر شفاف تحقیقات ہونی چاہیے اور جو اس کے ذمہ داران ہیں ان کو سخت سزا ملنی چاہیے،گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 22 مئی 2024 15:35

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 مئی 2024 ) گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ کسان رل گیا ہے اور سستا آٹا کرنے کا کریڈٹ لینے کے دعوے کئے جا رہے ہیں،پنجاب میں کسانوں کے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے، گندم سکینڈل پر صاف وشفاف تحقیقات ہونی چاہیے اور جو اس کے ذمہ داران ہیں ان کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔جب نظر آ رہا تھا کہ اس مرتبہ ملک میں گندم کی پیداوار وافر مقدار میں ہونی ہے تو ایسے میں حکومت کا گندم امپورٹ کرنا مناسب عمل نہیں تھا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ کسانوں سے گندم کی خریداری صحیح وقت پر شروع نہیں کی جا سکی ہے جس سے کسان پریشان حال ہے ۔کسانوں کو گندم کی مناسب قیمت نہیں مل رہی ہے۔ یہ نا اہلی ہے، کرپشن ہے یا کچھ اورہے یہ تو وقت ہی ثابت کرے گا۔

(جاری ہے)

موجودہ صورت حال میں ملک کو ترقی کی جانب لے جانا ہے تو سزا و جزا کا عمل تیز کرنا ہوگا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی بات درست ہے کہ کمیٹی پر کمیٹی، پھر سب کمیٹی، یہ کمیٹی کمیٹی کا کھیل ملک میں اسی طرح چلتا رہے گا۔گفتگو کے دوران گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو مضبوط کیا جائیگا۔اور بلال بھٹو زرداری کو اگلا وزیراعظم بنوانا ہے ۔پیپلزپارٹی پنجاب میں بہتر پوزیشن میں آرہی ہے اور پارٹی کوپنجاب میں مزیدبہتر پوزیشن پر لانے کیلئے ہم دن رات جدوجہد کررہے ہیں۔

جیالوں کو دوبارہ سے متحرک کیا جائیگا ۔پچھلی حکومت نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے۔ یہ صوبے پر بہت بڑا ظلم کیاگیا تھا۔یہ پنجاب کی بدقسمتی ہے کہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں سب سے نالائق شخص کو صوبے کا وزیر اعلیٰ لگایا۔ پی ٹی آئی دور میںسب سے بڑے صوبے پر ایسا شخص مسلط کیا گیا جواس منصب کے قابل نہیں تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں