uچائلڈ پروٹیکشن بیورو میں ماں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب

اتوار 12 مئی 2024 21:00

-لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) چیئرپرسن سارہ احمد نے ماں کے عالمی دن کے موقع پر بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں اور بچیوں نے چیئرپرسن سارہ احمد کیلئے خصوصی طور پر تقریب کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن سارہ احمد نے بیورو میں مقیم بچوں کے ساتھ کیک بھی کاٹا۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ میں بیورو میں رہائش پذیر تمام بچوں کی ماں ہوں جبکہ بیورو میں مقیم تمام بچوں کو ماں کا پیار فراہم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے تمام بچوں کے لیے بطور ماں کا کردار میرے لئے قابل فخر ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں