پیپلز پارٹی کی قیادت کاپارٹی رہنماؤں کو آپسی اختلاف فوری ختم کرنے کی ہدایت

پیر 13 مئی 2024 18:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے رہنماؤں کو آپسی اختلاف فوری ختم کرنے کی ہدایت جاری کر دیں،اس حوالے سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے رہنماؤں کو ایک دوسرے کے ساتھ قدم بہ قدم چلنے کی ہدایات جاری کی ہیں، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے تمام پارٹی رہنمائوں کو کہا ہے کہ آپسی اختلاف کے باعث پنجاب میں پارٹی متاثر ہو رہی ہے، اختلافات ختم کر کے پارٹی اور عوامی مسائل پر توجہ دیں،لاہور سمیت پنجاب پھر میں ایسے جیالوں کو عہدے دئیے جائیں جو پارٹی کو دوبارہ سے پنجاب میں مستحکم کر سکیں۔

جو شخص پارٹی اور عوام کے لئے کام کرے گا اسکو آگے لایا جائے گا،بتایا گیا ہے کہ راجہ پرویز اشرف 100 روز میں پارٹی کی قیادت کو لاہور سمیت پنجاب بھر کی تنظیموں اور ونگز کو دوبارہ فعال کرنے کے حوالے سے سفارشات پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

راجہ پرویز اشرف پارٹی کی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں تنظیم نو کے حوالے سے سفارشات دیں گے۔راجہ پرویز اشرف کا پیپلز پارٹی کا یوسف رضا گیلانی کی جگہ سینئر وائس چیئرمین تعینات ہونے کی صورت میں پنجاب کو مضبوط قیادت کو سونپنے پر بھی مشاورت کا آغازکردیا گیا ہے، پنجاب کی قیادت کے لئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن کا نام سر فہرست ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں