رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کی خواجہ سعد رفیق سے ملاقات، موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر 13 مئی 2024 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور ممبر پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کی مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما و سینئر سیاستدان خواجہ سعد رفیق سے ملاقات ہوئی جس میں موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال اور اس کے حل سمیت اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں سیاسی ماحول کو ساز گار بنانے اور دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے ضروری امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ رواں سال فروری میں ہونے والے عام انتخابات سے پہلے دونوں جماعتوں کے درمیان قائم ہونے والے سیاسی اتحاد نے نہ صرف 8فروری کوبلکہ حالیہ ضمنی انتخابات میں بھی بہترین سیاسی فضا قائم رکھی اور دونوں سیاسی پارٹیوں نے کامیابیا ں سمیٹیں۔

(جاری ہے)

ملاقات میں خواجہ سعدرفیق اور شعیب صدیقی کے درمیان مسلم لیگ (ن )اور استحکام پاکستان پارٹی کی طرف سے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے پر اتفا ق ہوا۔

مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے شعیب صدیقی کو پی پی 149 سے ضمنی الیکشن میں بھرپور کامیابی پر مبارکباد اورآئی پی پی پنجاب کے سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں تفویض ہونے پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں آئی پی پی کے مرکزی رہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن )کی جانب سے ان کی بھر پور حمایت پر (ن ) لیگ کی قیادت اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں