وزیراعلی پنجاب کا ٹیوٹا کورسز کیلئے روبوٹک لیب بنانے اور طلبہ کی تعداد چارہزار سے بتدریج 40ہزار کرنے کا اعلان
پیر 13 مئی 2024 22:10
(جاری ہے)
انہوں نے لیب میں طلبہ اور طالبات سے گفتگوکرتے ہوئے لیب کی ری سٹرکچرنگ اور روبوٹک لیب قائم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ کورسزپراجیکٹ کے طلبہ کی تعداد 4 ہزار سے بتدریج 40 ہزار تک بڑھا ئیں گے۔
کورسز مکمل کرنے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ بھی دینے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ٹیوٹا فری کورسز نوجوانوں کا حق ہے کسی کا احسان نہیں،جس سے محروم رکھا گیا۔ انہوںنے ڈس پلے سنٹر میں دستکاریوں، پینٹنگز اور سرامک ورک کوسراہا، ایک طالبہ نے مریم نوا زکو ہاتھ سے بنائی ہوئی پینٹنگ پیش کی۔ صوبائی وزیر صنعت نے پراجیکٹ کی غرض وغایت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جاپان، یونان اور دیگر ممالک میں ٹیوٹا کے سکلڈ ورکر کی مانگ ہے،ٹیوٹا کے چیئر مین ساجد کھوکھر نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں ٹیوٹا کے 15 اداروں کے طلبہ نے شرکت کی جبکہ20 ٹیوٹا اداروں کے طلبہ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ انہوں نے واپسی پرکھڑی بچیوں کو دیکھ کر گاڑی روک کر سیلفی بنوائی۔انہوں نے گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج برائے خواتین میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر سکلز ڈیویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔چیئرمین ٹیوٹا اور ان کی ٹیم کو ایک ماہ میں یہ پروگرام شروع کرنے پر شاباش دیتی ہوں۔پروگرام کے لئے ہزار بچے سلیکٹ ہوئے جن میں سے 400 لڑکیاں ہیں۔ مجھے خوشی ہے سکل ڈیویلپمنٹ پروگرام میں بچیوں کی بہت بڑی تعداد آئی ہے۔ ٹیوٹاکی پہلی میٹنگ لی تو افسوس ہوا کہ ہم پرانے نظام لے کر چل رہے ہیں۔ لڑکیوں کی تعداد کو 50فیصد سے اوپر جانا چاہیے۔ ہم نے مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق کورسز شامل کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سائبر سیکورٹی، آرٹی فیشل انٹیلی جنس کورس شروع کیے ہیں۔سکل ڈویلپمنٹ کی ٹریننگ مکمل فری ہے۔مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق اپنے نصاب میں تبدیلی لائے ہیں۔ مارکیٹ کے مطابق کورس کروائیں گے تو لوگ جاب پیچھے لے کر پھریں گے۔انہوں نے کہا کہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا تھا کہ کورسز جدید ٹیکنالوجی کے مطابق نہیں تھے۔ ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نصاب کو بدلنا ہوگا۔ خواہش ہے کہ بچوں کوکورسز سے فارغ التحصیل ہونے سے پہلے نوکری مل جائے۔ لاہور میں ملک کی پہلی آئی ٹی سٹی شروع کررہے ہیں۔جو ایک سال میں شروع ہوجائے گی۔چیف منسٹر سکلز انیشیٹوز کے تحت طلبہ کو کلاوڈ کمپیوٹنگ،سائبر سکیورٹی،ڈیٹا اینالیٹکس، گرافک ڈیزائن،آرٹی فیشل انٹیلی جنس، مشین لرننگ اور گیم ڈویلپمنٹ کورسزکروائے جائیں گے۔ کورس مکمل کرنے والے طلبہ مائیکروسافٹ، ایڈوب، سیسکواور یونیٹی جیسے بین الاقوامی اداروں کے انٹرنیشنل سرٹیفکیشن حاصل کریں گے۔ پنجاب حکومت ہر سال 4 ہزار طلبہ کو بین الاقوامی معیار کے ایڈوانس آئی ٹی کورسز کرائے گی۔4 ہزار بچوں کو انشا اللہ 40 ہزار پر لے کر جائیں گے۔ مختلف شہروں کے 35 ٹیوٹا انسٹیٹیوٹ میں نوجوانوں کو ٹریننگ دی جائے گی۔پہلے مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق ہمارے پاس کورسز موجود نہیں تھے۔ جب جاب مارکیٹ کے مطابق کورس کرائیں گے تو لوگ جابز کے لئے طلبہ کے پیچھے پھریں گے۔ دنیا کے ٹیک جوائنٹس کا آئی ٹی سٹی پراجیکٹ میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں۔ ٹیوٹا کی ری سٹرکچرنگ ماڈر ن لائنز پرکرنے کی ہدایت کی ہے۔جدید کورسز کے لئے جو ایکسپرٹس اور فیکلٹی باہر سے یا پرائیویٹ سیکٹر سے ہائر کرنا پڑتے ہیں وہ کریں۔ لوگ صرف دعوے کرتے ہیں اور پانچ سال بعد ان کے پاس دکھانے کے لیے کچھ نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ہم نے چیف منسٹر سکلز انیشیٹیو کا افتتاح آج کیا جبکہ کلاسز پہلے سے ہی شروع ہوگئی ہیں۔مسلم لیگ ن نے کبھی بچوں کے ہاتھ میں ڈنڈے غلیلیں اور پٹرول بم نہیں دیئے۔ بچوں کو اپنی سکیورٹی ایجنسیز کو مارنا ان کے سر اور آنکھیں پھوڑنا نہیں سکھایا۔ لا اینڈ آرڈر کی پہلی میٹنگ لی تو ڈی آئی جی آپریشنزسے پوچھا کہ ان کی آنکھ کو کیا ہوا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے بتایا کہ نو مئی کے واقعات میں ان کی آنکھ ضائع ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بچوں کو یہ نہیں سکھانا کہ مار دو، مر جا،جلا دو، توڑ دو۔نو مئی کو جنا ح ہائوس گئی تو میرا دل خون کے آنسو رو رہا تھا۔ ہم نے پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کی یادگار کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔لیپ ٹاپ اورپیف سکالرشپس دیں تو مسلم لیگ ن نے دی ہیں۔ دانش سکول،سٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹیز بنائی تو مسلم لیگ ن نے بنائیں اور آج انٹر نیشنل سرٹیفکیشن کے ساتھ سکل ڈیویلپمنٹ پروگرام بھی مسلم لیگ ن شروع کر رہی ہے۔ بہاولپور میں بچے کی سکول جانے کے لئے سائیکل کی خواہش فوری پوری کی۔اس موقع پرسینٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزرا عظمی زاہد بخاری، رانا سکندر حیات، بلال اکبر،ایم پی اے ثانیہ عاشق، میاں مرغوب، چیف سیکرٹری اور سیکرٹریزو دیگر حکام بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
-صوبائی وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھرکا پہلی سمر سپورٹس گیمز2024ء کے انعقاد کا اعلان
ق*ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں اہم اجلاس
{منہاج القرآن کے زیر اہتمام لندن میں عظیم الشان تربیتی ورکشاپ
ٓوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا وزیر آباد میں طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
ٴوزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا پنجاب میں انڈسٹری کے فروغ کے اہداف کے حصول میں ناکامی پراظہار برہمی
eگندم سکینڈل کی ، ڈی جی نیب سے 26 جون کو رپورٹ طلب
[سمگل شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے سکینڈل کی نیب انکوائری کیلئے درخواست پر ڈی جی انٹی کرپشن کو درخواست پر ..
ٰفواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع اور تمام مقدمات کو یکجا کرنے کے لئے درخواستوں پر سماعت
وزیر فواد چوہدری کی گرفتاری سے روکنے اور جے آئی ٹی کے نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت 29 مئی تک ملتوی
غ*لاہور ہائیکورٹ کا احتساب عدالت نمبر دو لاہور میں جج تعینات نہ کرنے کا نوٹس
۷شہری کو دو مقدمات میں رہائی کے بعد شہری کو تیسرے جھوٹے کیس میں گرفتار کرنے پر لاہور ہائیکورٹ کا بڑا ..
سلمان اکرم راجہ اور رائو عمر ہاشم خان کی اضافی الیکشن ٹربیونل بنانے کی درخواست فریقین کے وکلا کے دلائل ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے مشترکہ طور پر سمندر میں 675 کلوگرام آئس قبضے میں لے لی
-
بہاولپور میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
آئی ایم ایف نئے بیل آؤٹ پیکج کیلئے کئی ظالمانہ شرائط سامنے لے آیا ہے
-
گنڈا پور کا وفاقی حکومت سے معاملات طے کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ مذاکرات ہور ہے ہیں
-
فواد چوہدری کی پنجاب میں درج مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا وزیرآباد میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی کا نوٹس، رپورٹ طلب
-
جنرل باجوہ کی اتنی تعریف شاید میراثی بھی نہ کرسکیں، اس کا کوئی نظریہ یا اصول نہیں
-
شہداء کے اہل خانہ کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے‘وزیرداخلہ
-
ڈولفن ٹیم نے کار سوار شہری سے ہونے والی واردات ناکام بنادی
-
عمران خان ’’میں نہیں تو ملک نہیں‘‘ کی سیاست نا کریں، شیری رحمان
-
ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا اور کسی کے ارمان ٹوٹ گئے،وزیر اطلاعات و نشریات
-
عمران خان کا شیخ مجیب الرحمان سے موازنہ کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے