7 ہزار 757 ای چلان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون ،48لاکھ روپے جرمانہ وصول

منگل 14 مئی 2024 15:27

7 ہزار 757 ای چلان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون ،48لاکھ روپے جرمانہ وصول
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) سٹی ٹریفک پولیس نے 7ہزار 757ای چلان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کر کے 48لاکھ روپے جرمانہ وصول کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ،دو ہفتوں میں 07ہزار 757گاڑیوں کے خلاف کارروائی کر کے 48لاکھ جرمانہ جمع کیا گیا ۔

کریک ڈائون کے دوران پچاس، ساٹھ، ستر سے زائد ای چالان والی گاڑیاں متعدد گاڑیاں پکڑی گئیں۔ لاہور ٹریفک پولیس کی پانچ ٹیمیں شہر کے مختلف چوکوں اور مصروف شاہراہوں پر موجود ہیں ۔ مال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، فیروز پور روڈ، وحدت روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر ٹیمیں موجود ہیں ۔ سی ٹی او عمارہ اطہر نے کہا کہ ای چالان دیفالٹر گاڑیوں کو پولیس اسٹیشنز اور سیکٹرز میں بند کروایا جارہا ہے، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز بھی حاصل نہیں کرسکتے، ای چالان نادہندہ ہونے کی صورت میں ڈرائیونگ لائسنس،کریکٹر سرٹیفکیٹ،ویری فیکشن و دیگر 14سہولیات میسر نہیں،سیف سٹی پنجاب اور پولیس خدمت مراکز، ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم کو انٹیگریڈ کردیا گیا، اب شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

ٹریفک سگنل،لین لائن، دھواں چھوڑنے،ون وے ٹریفک سمیت متعدد خلاف ورزیوں پر ای چالان کئے جارہے ہیں۔ سی ٹی او لاہور نے ای چالان سے بچنے کے لئے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈائون کا حکم دیا اور گاڑی کی نمبر پلیٹس پر کالے پیپر اور ہندسے غیر واضح کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دیا ۔ انہو ں نے کہا کہ منعظم ٹریفک کیلئے شہریوں کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنا ہوگا، کیمروں کی مدد سے ٹریفک لوڈ مینجمنٹ، مانیٹرنگ اور سرویلنس کو یقینی بنایا جارہاہے۔تجاوزات، ٹریفک میں خلل و دیگر روڈ بلاکنگ کی صورت میں فوری معطلہ کرتے ہوئے ٹریفک کو کلیئر رکھا جائے، بہترین ٹریفک مینجمنٹ کیلئے سیف سٹی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کیا جارہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں