لاہور ہائیکورٹ میں اضافی الیکشن ٹربیونلز کیلئے درخواست دائر کردی گئی

ہفتہ 18 مئی 2024 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار راو عمر ہاشم خان نے اضافی الیکشن ٹربیونلز کیلئے درخواست دائر کردی،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سندھ اور کے پی کے میں پانچ، پانچ الیکشن ٹربیونل تشکیل دیئے ہیں،بلوچستان میں 3 اور اسلام آباد کیلئے ایک ٹربیونل تشکیل دیا گیا ہے،پنجاب کیلئے صرف دو الیکشن ٹربیونل دیئے گئے ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اضافی الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کیلئے چٹھی لکھی لیکن ٹربیونلز نہیں بنائے گئے، استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابی عذرداری کیلئے اضافی ٹریبونلز بنانے کا حکم دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں