سلمان اکرم راجہ اور راو عمر ہاشم خان کی اضافی الیکشن اپیلٹ ٹربیونلز بنانے کی درخواست پر سماعت 27 مئی تک ملتوی

جمعرات 23 مئی 2024 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور راو عمر ہاشم خان کی اضافی الیکشن اپیلٹ ٹربیونلز بنانے کی درخواست پر سماعت 27 مئی تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

عدالت نے درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں،درخواست گزاران نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے سندھ اور کے پی کے میں پانچ، پانچ الیکشن ٹربیونل تشکیل دیئے ہیں، بلوچستان میں 3 اور اسلام آباد کیلئے ایک ٹربیونل تشکیل دیا گیا ہے، پنجاب کیلئے صرف 2الیکشن ٹربیونل بنائے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں