پاکستان کو رواں مالی سال میں25 ارب 90 کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں‘ ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن

منگل 5 اگست 2025 12:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء) پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو رواں مالی سال میں بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی مد میں مجموعی طور پر 25 ارب 90 کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں جن میں 22 ارب ڈالر اصل رقم اور تقریباً 4 ارب ڈالر سود کی مد میں ہیں،اس عرصے میں پاکستان کو 10 ارب ڈالر کی خالص فنانسنگ کا بندوبست کرنا ہوگا جس میں 6 ارب ڈالر اصل قرض اور 4 ارب ڈالر سود کی ادائیگی شامل ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح اب بھی یہی توقع کی جا رہی ہے کہ گزشتہ مالی سال کی طرح پاکستان ایک بار پھر چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے اہم شراکت داروں سے رول اوورز حاصل کرے گا۔ماہرین، حکومت کی ان رول اوورز کو حاصل کرنے کی صلاحیت کے بارے میں پرامید ہیں کیونکہ جاری کھاتوں میں فاضل توازن اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے۔رہنمائوں نے کہا کہ غیر ملکی قرضوں سے چھٹکار احاصل کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں بحث کا آغاز کیا جائے اور اس پلیٹ فارم سے قرض اتارنے کی قومی پالیسی کا اعلان ہونا چاہیے ۔ اگر اس طرف اب پیشرفت نہ کی گئی تو ہماری آنے والی نسلیں بھی مقروض ہی رہیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں