شوبز مصروفیات کے باوجود کبھی بھی بچوں کی پرورش میں غفلت نہیں برتی ‘ ثناء

ہمیشہ فنی مصروفیات اور فیملی میں توازن بر قرار رکھا ہے لیکن فیملی ترجیح ہے‘ گفتگو

ہفتہ 23 مارچ 2019 14:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ مجھے اپنی فیملی سے بیحد پیار ہے اورمیری کوشش ہوتی ہے کہ انہیں ہر طرح سے سکون میسر آئے ،شوبز مصروفیات کے باوجود کبھی بھی بچوں کی پرورش میں غفلت نہیں برتی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ثناء نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنی فنی مصروفیات اور فیملی میں توازن بر قرار رکھا ہے لیکن میری ترجیح میرے بچے اور فیملی ہے اور اس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتی ۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد بڑی سوچ بچار کے ساتھ چلنا پڑتا ہے اور خاص طو رپر ایسی خواتین جو مختلف شعبوں میں فرائض سر انجام دے رہی ہیں ان کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے اور انہیں انتہائی احتیاط اور سو چ سمجھ کرچلنا پڑتا ہے ۔ ثناء نے کہا کہ میری فیملی میری جنت ہے اور میں ان کے سکون کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں