گلوکار و ہدایتکارندیم بیگ نے اپنے نئے ویڈیو گیت پر کام شروع کردیا

منگل 15 اکتوبر 2019 11:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) گلوکار و ہدایتکارندیم بیگ نے نئے ویڈیو گیت پر کام شروع کردیا ۔ ندیم بیگ اپنے ویڈیو گیت کیلئے ان دنوں خوبصورت لوکیشنز کا انتخابات کرنے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیوگیت کامیوزک فداپومی نے ترتیب دیا ہے ۔ ندیم بیگ نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اپنے پرستاروں کی پسند مدنظر رکھتے ہوئے ویڈیو گیت تیار کر رہا ہوں اور مجھے امید ہے کہ اسے پسند کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں