اپنے والد پرویز رانا کے زیر تکمیل پراجیکٹس کو مکمل کرنے کی خواہش ہے‘ حیدر رانا

اداکارہ نرگس کو لیکر فلم بنانے کی والد کی دیرینہ خواہش کو پورا کرنیکی کوشش کروں گا‘صاحبزادے کی گفتگو

جمعہ 22 نومبر 2019 12:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) ہدایتکار پرویز رانا کے صاحبزادے اداکار ر وپروڈیوسر حید ررانا نے کہا ہے کہ اپنے والد کے زیر تکمیل پراجیکٹس کو مکمل کرنے کی خواہش ہے ،والد کی اداکارہ نرگس کو لے کر فلم بنانے کی دیرینہ خواہش تھی لیکن افسوس یہ فلم نہ بن سکی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں حیدر رانا نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ میں اور میرے بھائی علی رانا اس پراجیکٹ کو مکمل کریں اور اداکارہ نرگس کو ہی مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیا جائے او رآنے والے چند ماہ میں اس جانب پیشرفت کی جائے گی ۔ انہوںنے کہا کہ والد محترم نے جو کام کیا ہے وہ ہماری بھی پہچان ہے اور ہم ایسا کوئی بھی قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے ہمارے والد کی عزت پر کوئی حرف آئے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں