اداکار گوشی خان نے دوبارہ سے ٹی وی شو کی ریکارڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا

منگل 7 اپریل 2020 11:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) اداکار گوشی خان نے دوبارہ سے ٹی وی شو کی ریکارڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ۔ اداکار گوشی خا ن ایک نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو’’ تاروں سے کریں باتیں ‘‘میں شریک میزبان کے طو رپر فرائض سر انجام دے رہے تھے تاہم کورونا وائرس کی شدت کیو جہ سے شو کی ریکارڈنگ ملتوی کر دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اب دوبارہ ریکارڈنگ کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کر دیا گیا ہے اوردو روز سے گوشی خان شو کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جبکہ ان کے ساتھ سینئر اداکار وسیم عباس، حامد رنگیلا، الزبتھ رائے اور شو کی میزبان فضا علی بھی شامل ہیں۔ یہ شو ہفتے کے چار روز پیر تا جمعرات رات گیارہ بجے نجی ٹی وی چینل سے پیش کیا جاتا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں