گلوکاربابرخیالی سرگودھوی کے نئے گانے’’سانوں چنگا لگدا اے‘‘نے ریلیزہوتے ہی دھوم مچا دی

پیر 22 اپریل 2024 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) معروف فوک گلوکاربابرخیالی سرگودھوی کے نئے گانے’’سانوں چنگا لگدا اے‘‘نے ریلیزہوتے ہی دھوم مچا دی،تفصیلات کے مطابق شاہینوں کے شہرسرگودھا سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت کے حامل معروف فوک گلوکاربابرخیالی سرگودھوی نے اپنا نیا گانا ’’سانوں چنگا لگدا اے ،ڈھولے دا مٹھا مٹھا ہاسا‘‘کو گزشتہ دنوں ریلیز کردیا تھا،اس ویڈیوگانے کوشاہین اسٹوڈیونے اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیزکیا ہے،’’سانوں چنگا لگدا اے‘‘گانے نے ریلیزہوتے ہی ابتدائی دنوں میں ہی دھوم مچا دی ہے اور شائیقین موسیقی کو اپنی طرف راغب کیا ہے،اس گانے کے بول معروف شاعر ریاض علی آرزونے لکھے ہیں جو اس سے قبل بہت سے معروف ونامورگلوکاروں کے لئے بھی سینکڑوں کی تعدادمیں ہٹ گانے لکھ چکے ہیں،ایک ملاقات کے دوران گلوکاربابرخیالی سرگودھوی نے بتایا کہ میرا گانا ’’سانوں چنگا لگدا اے ‘‘عوام کو بہت پسندآرہا ہے جس کی مجھے امید بھی تھی کیوں کہ میں نے گانے میں میوزک،ایڈیٹنگ ،شاعری اور لوکیشنزپر سمجھوتا نہیں کیا،یہی وجہ ہے کہ گانا ’’سانوں چنگا لگدا اے‘‘عوامی پذیرائی حاصل کررہا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے لئے میں اپنے دوست احباب ،اپنی فیملی اور خاص طورپر اپنے پرستاروں اور عوام کا تہہ دل سے مشکورہوں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں