چوتھانذیر سینئر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ ، لاہور پولیس نے مناواں جمخانہ کو 16 رنز سے ہرادیا

منگل 23 اکتوبر 2018 21:47

چوتھانذیر سینئر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ ، لاہور پولیس نے مناواں جمخانہ کو 16 رنز سے ہرادیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) چوتھے نذیر سینئر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں لاہور پولیس نے مناواں جمخانہ کو 16 رنز سے ہرادیا۔ جلو پارک گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں لاہور پولیس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 163 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

معازن نے 41رنز، الماس عارف نے 25 رنز، انیل نے 23 رنز بنائے۔ عبدالاواحد نے 4 وکٹیں اور نوید خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ مناواں جمخانہ اپنی باری میں 147 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ محمد یعقوب نے 30 رنز، اکبر خان نے 21 رنز اور عبداللہ نے 20 رنز بنائے۔ عبدالرحمن اور مبشر نے 3-3 وکٹیں حاصل اور دلاور نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں