بھارتیوں کیلئے ویرات کوہلی کا ریکارڈ چھننا ہضم کرنا مشکل ہوگیا

بھارتیوں نے بابراعظم کی کارکردگی کو آٹے میں نمک کے برابر قرار دیدیا

پیر 5 نومبر 2018 16:32

بھارتیوں کیلئے ویرات کوہلی کا ریکارڈ چھننا ہضم کرنا مشکل ہوگیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2018ء) بھارتیوں نے قومی ٹیم کے بلے باز بابراعظم کی کارکردگی کو آٹے میں نمک کے برابر قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

نوجوان پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم نے 26ویں ٹی ٹونٹی میچ میں ایک ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑا تو سوشل میڈیا پر پاکستانی اور بھارتی صارفین کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی، پاکستانیوں نے دل کھول کر بابراعظم کے ٹیلنٹ کو سراہا اور انہیں قومی ٹیم کی بیٹنگ کا اہم ستون قرار دیا۔

پاکستانی صارفین نے اپنے پیغامات میں بھارتی کپتان کا ریکارڈ چھن جانے کا خاص طور پر ذکر کیا، جواب میں بھارتی صارفین میں سے چند غیر متعصب تو بابراعظم کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے رہے تاہم بیشتر نے کہا کہ پاکستانی بیٹسمین کے کیریئر کا سفر تو ابھی شروع ہوا ہے، ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنا رکھے ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں ہے ، بابراعظم کی کارکردگی آٹے میں نمک کے برابر ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں