بسمعہ معروف قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان برقرار، اقبال امام ہیڈ کوچ مقرر
قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے،آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گی، کپتان بسمعہ معروف
بدھ 13 نومبر 2019 13:45
آسٹریلیا روانگی سے قبل قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنی ہے۔ ملائشیا میں شیڈول ایک روزہ سیریز کے تینوں میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان ایک روزہ سیریز کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائے گی۔
15 ایک روزہ اور 33 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے والی بسمعہ معروف کی بطور کپتان جیت کا تناسب 2.5ہے۔
(جاری ہے)
بطور کرکٹر 15 سالہ ڈومیسٹک کیرئیر میں اقبال امام نے 147 فرسٹ کلاس میچز کھیلے۔ 1989 سے 2005 تک مشتمل کیرئیر میں اقبال امام نے 6249 رنز اور 136 وکٹیں حاصل کیں۔
سابق کرکٹر اقبال امام کورواں سال اپریل میں قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ ہیڈ کوچ مارک کولز کے مستعفی ہونے کے بعد اقبال امام کو بنگلہ دیش کے خلا ف سیریز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا تھا۔
بسمعہ معروف، کپتان قومی خواتین کرکٹ ٹیم:
کپتان بسمعہ معروف کاکہنا ہیکہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور وہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020 میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گی۔
بسمعہ معروف نے کہا کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی متاثر کن رہی ہے اور تمام کرکٹرز بہترین کھیل کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی خواتین کرکٹرز میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ، آئندہ سال شیڈول ایونٹ میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم بہترین نتائج دینے کی اہلیت رکھتی ہے۔
عروج ممتاز، چیف سلیکٹر قومی خواتین کرکٹ ٹیم اور رکن کرکٹ کمیٹی:
چیف سلیکٹر قومی خواتین کرکٹ ٹیم اور رکن کرکٹ کمیٹی عروج ممتازکا کہنا ہے کہ وہ بسمعہ معروف اور اقبال امام کو ان کے عہدوں پر تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتی ہیں۔
عروج ممتاز نے کہاکہ میگا ایونٹ میں اپنے ملک کی قیادت کرنا کسی بھی کرکٹر کا خواب ہوتا ہیاور ان کی رائے میں بسمعہ معروف اس عہدے کے لیے سب سے اہل کرکٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بسمعہ معروف کے پاس تجربہ ہے اوروہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے ایک بہترین قائد بھی ثابت ہورہی ہیں۔
عروج ممتاز نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں بسمعہ معروف کیوسیع تجربے کے باعث قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے۔
اقبال امام:
اقبال امام کا کہنا ہیکہ وہ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالنے پر مسرور ہیں۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم دن بہ دن ترقی کررہی ہیاور اس کی حالیہ مثال نئی باصلاحیت کرکٹرز کی قومی خواتین اسکواڈ میں شمولیت ہے۔
اقبال امام نے کہا کہ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی حاصل کی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز برابررہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ قومی ویمنز اسکواڈ میں باصلاحیت کرکٹرز موجود ہیں اور وہ ان سے بہترین نتائج حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
وسیم خان، چیف ایگزیکٹو پی سی بی:
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ بسمعہ معروف اور اقبال امام نے یہاں تک پہنچنے کے لیے بہت محنت کی ہے اور انہیں یقین ہے کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کپتان اور ہیڈ کوچ کی موجودگی میں مزید ترقی کی جانب گامزن ہوگی۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا ہے کہ اپریل سے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ میں موجود اقبال امام اس عہدے کی ضروریات کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس عہدے کے خواہشمند افراد میں اقبال امام سب سے بہترین تھے۔
وسیم خان نے کہا کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے حال ہی میں اقبال امام کی زیرنگرانی بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا امید ہے کہ وہ کارکردگی کے اس تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔
آئندہ سال ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد کپتان اور کوچ کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ آسٹریلیا میں شیڈول ایونٹ کے بعد قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2021 سے قبل کوئی سیریز شیڈول نہیں ہے۔ نیوزی لینڈ میں شیڈول میگا ایونٹ 30 جنوری سے 20 فروری 2021 تک جاری رہے گا۔
12 دسمبر: دوسرا ایک روزہ میچ، پاکستان بمقابلہ انگلینڈبمقام کنرارااکیڈمی اوول (آئی سی ویمنز چیمپئن شپ)
14 دسمبر: تیسرا ایک روزہ میچ، پاکستان بمقابلہ انگلینڈبمقام کنرارااکیڈمی اوول (آئی سی ویمنز چیمپئن شپ)
17دسمبر: پہلا ٹی ٹونٹی میچ، پاکستان بمقابلہ انگلینڈبمقام کنرارااکیڈمی اوول
19 دسمبر: دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، پاکستان بمقابلہ انگلینڈ بمقام کنرارا اکیڈمی اوول
20 دسمبر: تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ، پاکستان بمقابلہ انگلیند بمقام کنرارا اکیڈمی اوول
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020:
26فروری 2020: پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز
28 فروری 2020: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ
یکم مارچ 2020: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ افریقہ
3مارچ 2020: پاکستان بمقابلہ کوالیفائر ٹو
متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب کے اکثر علاقوں میں موسم گرم ، میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں وجھکڑ چلنے کا امکان، محکمہ موسمیات
عازمین حج سعودی قوانین کی پاسداری کریں، حافظ طاہر محمود اشرفی
انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ کے قائدین کامولانا سیدجاوید حسین شاہ کی وفات پر اظہار تعزیت
پولیو ٹیم پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا
آئی ایم ایف کی جانب سے پنشن پر10فیصد ٹیکس عائد کرنے کے مطالبے کیخلاف پنشنرز کا مظاہرہ
پنجاب بھرمیں 1194ٹریفک حادثات میں12افراد جاں بحق1324زخمی ہوئے
جنرل ہسپتال میں نیا شعبہ نیوٹریشن ڈیپارٹمنٹ قائم ، نوٹیفکیشن جاری
صفائی کے نئے نظام کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ ہوگی‘ وزیر بلدیات
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر جعلی زرعی ادویات کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری
وزیر اعلیٰ کا تاندلیانوالا میں مبینہ طور زہریلی چیز کھانے سے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
مریم نواز سے جنوبی کوریا کے سفیر پارک کیجن کی ملاقات،ددوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری 7 مئی کو ہو گی، سید حسن مرتضی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں