فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آغاز سے پہلے ہی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگیا، مزید دو کھلاڑیوں میں وائرس کی تصدیق

ٹورنامنٹ منتظمین نے کورونا پازٹیو نتائج کے بعد پانچوں کھلاڑیوں کو مقابلوں میں شرکت سے روک دیا ہے، رپورٹ

پیر 21 ستمبر 2020 16:48

فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آغاز سے پہلے ہی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگیا، مزید دو کھلاڑیوں میں وائرس کی تصدیق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آغاز سے قبل ہی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کوالیفائنگ راؤنڈ میں شریک مزید 2 کھلاڑیوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد تعداد 5 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 وہ کھلاڑی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جنہوں نے کورونا پازٹیو کوچ سے تعلق رکھا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ منتظمین نے کورونا پازٹیو نتائج کے بعد پانچوں کھلاڑیوں کو مقابلوں میں شرکت سے روک دیا ہے، ان کھلاڑیوں کو فوری طورپر 7 روز کے لیے آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منتظمین نے متاثرہ کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کیے ، فیڈریشن آف فرنچ ٹینس کے حکام نے اب تک مجموعی طورپر 900 لوگوں کے ٹیسٹ کرائے ہیں، فرنچ اوپن کے مقابلے 27 ستمبر سے 11 اکتوبر تک پیرس میں شیڈول ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں