لکی سیمنٹ کا مالی سال 2016-17کے 9 ماہ کے دوران 10.42 ارب روپے کے خالص منافع کا اعلان

کمپنی کی فی حصص آمدنی پچھلے مالی سال کے اس عرصے کے 29.73 روپے کے مقابلے میں32.23روپے رہی

جمعرات 27 اپریل 2017 23:28

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء)لکی سیمنٹ نے انڈسٹری میں اپنی برتری کو برقرار رکھتے ہوئے 31مارچ2017کو ختم ہونے والے مالی سال 2016-17کے 9 ماہ کے دوران ہونے والے منافع میں10.42 ارب روپے کے خالص منافع کا اعلان کیا ہے جو پچھلے سال کے اس عرصے کے مقابلے میں 8.4فیصد زیادہ ہے۔کمپنی کی فی حصص آمدنی پچھلے مالی سال کے اس عرصے کے 29.73 روپے کے مقابلے میں32.23روپے رہی۔

کمپنی کا نیٹ سیلز ریونیوپچھلے 9ماہ کی33.43ارب روپے کے مقابلے میں5.4فیصداضافے کے ساتھ35.24 ارب روپے رہا۔نیٹ سیلز ریونیو میں اضافے کی بنیادی وجہ کمپنی کے سیلز ویلیومیں اضافہ ہے۔ کمپنی کی مقامی سیمنٹ فروخت 18.6فیصداضافے کے ساتھ 4.60ملین ٹن رہی جوکہ پچھلے سال کے اس عرصے میں 3.88ملین ٹن تھی جبکہ کمپنی کی برآمدی فروخت 23.9فیصد کمی کے ساتھ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے کے 1.23ملین ٹن مقابلے میں 0.93ملین ٹن رہی ۔

(جاری ہے)

کمپنی کی برآمدی فروخت پچھلے سال کے اس عرصے کے 1.85 ملین ٹن کے مقابلے میں 1.23ملین ٹن رہی ۔اس طرح31مارچ کو ختم ہونے والے 9ماہ میں لکی سیمنٹ کا مجموعی منافع 12.05ارب رہا جو کہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 9.3فیصد زیادہ ہے جبکہ کمپنی کی فی حصص خالص آمدنی پچھلے سال کی اسی مدت کی34.11روپے کے مقابلے میںبڑھ کر 37.27روپے ہوگئی۔لکی سیمنٹ نے اپنے مقامی اور بین الاقوامی پراجیکٹس میں بھی نمایا ںپیش رفت کی ہے جس میں کراچی پلانٹ پرنئی پیداواری لائن کی تنصیب ، پنجاب میںگرین فیلڈ سیمنٹ مینو فیکچرنگ پلانٹ کی تنصیب ،آٹو موبائل سیکٹر میں کیا موٹر کارپوریشن کے مینوفیکچرنگ پلانٹ میں سرمایہ کاری، عراق میں گرائنڈنگ یونٹ میں برائون فیلڈ توسیع اورپورٹ قاسم پر 660میگاواٹ کا سپرکریٹیکل کوئلے سے بجلی پیداکرنے والا منصوبہ شامل ہے۔

اس کے علاوہ لکی سیمنٹ نے پیزو پلانٹ میں 10میگاواٹ کا ویسٹ ہیٹ ریکوری پلانٹ نصب کردیا ہے اور اس نے کامیابی کے ساتھ آپریشنز کابھی آغاز کردیا ہے۔ لکی سیمنٹ کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی کے تحت صحت، تعلیم اور ماحول کے شعبے میں بھی خدمات انجام دے رہی ہے اور اس سلسلے میںکمپنی نے ملک کی معروف یونیورسٹیوں میں اسکالرشپس میں توسیع دے دی ہے۔ اس کے علاوہ لکی سیمنٹ عزیز ٹبہ فائونڈیشن اور نابینا بچوں کے علاج کیلئے پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کو بھی سپورٹ کررہی ہے۔ ملک میں خواتین کو بااختیار بنانے کے پروگرام کے تحت لکی سیمنٹ نے زندگی ٹرسٹ کے تعاون سے کراچی میں لڑکیوں کے دو معروف اسکولوں کی معاونت شروع کردی ہے۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں