لکی مروت،دہشتگردوں کی پولیس گاڑی پرفائرنگ، ڈی ایس پی اور ایک اہلکار شہید، دو زخمی

ہفتہ 6 اپریل 2024 13:45

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں منجیولا چوک کے قریب دہشت گردوں کی پولیس گاڑی پرفائرنگ سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی)گل محمد خان گن مین سمیت شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی گل محمد خان رات گئے معمول کی گشت پر تھے کہ پہلے سے موجود نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، گولیاں لگنے سے گاڑی میں موجود ڈی ایس پی اور گن مین سمیت دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی گل محمد خان اور گن مین کو زخمی حالت میں سرائے نورنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیاگیا

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں